دوزخ میں ہے دنیا |
Post Reply
|
| Author | |
joji
Active Member
Joined: 02-May-2008 Location: GUMBAT Online Status: Offline Posts: 179 |
Quote Reply
Topic: دوزخ میں ہے دنیاPosted: 06-Nov-2009 at 7:27pm |
|
دوزخ میں ہے دنیا اِسے جنت کی پڑی ہے
حامد سلیم اسلام آباد آندھی ہے تلاطم ہے مصیبت ہے بلا ہے شعلے ہیں شرارے ہیں جہنم کی ہوا ہے نفرت کا یہ موسم ہے تعصب کی فضا ہے محشر سے بہت پہلے یہاں حشر بپا ہے سجدے بھی کیےخاک پہ مانگی ہے دعا بھی ناراض ہے اس قوم سے شاید کہ خدا بھی ہر سمت یہاں نالہ و فریاد و فغاں ہے بستی کہاں بستی ہے قیامت کا سماں ہے دنیا کی ہے یہ شکل کہ دوزخ کا گماں ہے اے مالکِ کونین ترا رحم کہاں ہے برہم ہوئے انسان غم و رنج و الم سے مایوس نہ کر اِن کو عنایت سے کرم سے افسوس کہ آپس میں ہیں ہم بر سرِ پیکار روتے ہیں یہاں لوگ تو خوش ہوتے ہیں اغیار اِس قوم کو کیا جانئے کیا لگ گیا آزار انجام سے ڈرتا ہوں کہ اچھے نہیں آ ثار حالات سے ہر ایک ہے بے چین پریشان اِس ملک میں چلتا ہے کسی اور کا فرمان حیران ہوں یہ لوگ بھی انسان ہیں یا رب جاتے ہیں جہاں موت کا سامان ہیں یا رب چلتا ہوا پھرتا ہوا طوفان ہیں یا رب دنیا کی نظر میں یہ مسلمان ہیں یا رب بندے ہیں ترے دہر میں یہ کام کیا ہے ہر دیس میں اسلام کو بدنام کیا ہے اس طرح کے بے رحم بھی ہوتے ہیں مسلمان دکھ درد سے بےحس ہیں کہ جیسے کوئی بے جان دیندار ہیں ایسے کہ نہیں دین کی پہچان رکھتے ہیں تمنا کہ ہر اک شہر ہو سنسان کوتاہی افکار ہے اور ذہن ہیں بیمار دوزخ کے ہیں معمار یہ جنت کے طلبگار ظالم ہیں کہ مظلوم ہیں کیا جانئے کیا ہیں یہ اہلِ ستم ہیں کہ گرفتارِ بلا ہیں بیداد کی تصویر ہیں نفرت کی ادا ہیں بت خانہ عالم میں پرستارِ خدا ہیں مرنے کے سوا کوئی تمنا نہیں رکھتے بیمار ہیں پر شوقِ مسیحا نہیں رکھتے گزری ہے کچھ ایسی کہ زمانے سے ہیں بیزار پھولوں سے نہیں گلشنِ ہستی میں سروکار ہر موجِ صبا کرتی ہے اک درد کو بیدار مرنے کو ہیں تیا ر یہ نا واقفِ اسرار پیدا ہوئے جس دن سے مرے ہیں نہ جئے ہیں بے خوف و خطر جسموں سے بم باندھ لئے ہیں جا کر کسی مسجد میں اڑا دیتے ہیں خود کو بچوں کے سکولوں میں جلا دیتے ہیں خود کو قاتل ہیں کچھ ایسے کہ مٹا دیتے ہیں خود کو نفرت کی یہ حد ہے کہ بھلا دیتے ہیں خود کو مل جائے گا کیا اِن کو اگر سوگ بہت ہوں مرتے ہیں وہاں جا کے جہاں لوگ بہت ہوں مقصد ہے کہ شہروں میں تباہی سی مچا دیں اونچی ہیں سروں سے جو عمارات گرا دیں بارود کے شعلوں میں گلستاں کو جلا دیں مٹنا ہے اگر خود تو ہر اک چیز مٹا دیں جیتے رہے کچھ اور تو کیا اِن کو ملے گا وہ زخم ہے دل پر نہ مٹے گا نہ سلے گا مانا کہ بڑے قہر سے گزرے ہیں بچارے ماں باپ بہن بھائی مرے جنگ میں سارے بمباریاں اِن پر ہوئیں برسے ہیں شرارے احباب جو باقی تھے وہ جنت کو سدھارے دو بار قیامت تو بپا ہو نہیں سکتی دکھ ایسے ملے ہیں کہ دوا ہو نہیں سکتی کس سمت کو جانا ہے بتاتا ہے کوئی اور یہ راہِ ستم اِن کو دکھاتا ہے کوئی اور مرنے کے یہ انداز سکھاتا ہے کوئی اور آگ اپنی ہے پر اِس کو لگاتا ہے کوئی اور ناقص ہیں جو چلتے ہیں سہارے پہ کسی کے سب کارِ نمایاں ہیں اشارے پہ کسی کے دنیا نے ہمیں جو بھی کہا مان لیا ہے حکام نے امداد کا احسان لیا ہے خیرات پہ جینا ہے یہی ٹھان لیا ہے غیروں نے ہر اک رمز کو پہچان لیا ہے مسجد میں یونہی جاتے ہیں راحت کے پجاری پیسوں سے یہ بن جاتے ہیں ظالم کے حواری رستہ کوئی واضح ہے نہ منزل کا نشاں ہے سب نفع کے پیچھے ہیں یہی سب کا زیاں ہے سونے کی نظر ہے یہاں پیسے کی زباں ہے ارزاں ہے کوئی چیز تو اک خواب گراں ہے الجھی ہوئی باتوں میں بہت پیچ ہیں خم ہیں بت خانہ مذہب میں تخیل کے صنم ہیں لازم ہیں ترقی کے لئے صنعت و ا یجاد اب علم پہ ہے قوتِ اقوام کی بنیاد ہوتی ہے سدا مفلس و کمزور پہ بیداد ہم قیدِ غلامی میں ہیں اب تک نہیں آزاد یہ بات نہ سمجھیں گے اسیرانِ روایات جاری ہیں لبِ واعظ و ملا پہ حکایات اوپر کوئی دنیا ہے کہ حوروں سے بھری ہے کیا گیسو و رخسار ہیں کیا جلوہ گری ہے ہر شاخ گلستانِ تمنا کی ہری ہے واعظ کا مصلیٰ نہیں لالچ کی دری ہے کچھ فکر نہیں سب پہ مصیبت کی گھڑی ہے دوزخ میں ہے دنیا اِسے جنت کی پڑی ہے |
|
![]() |
|
Faiza
Active Newbie
Joined: 29-Nov-2007 Location: 03463267340 Online Status: Offline Posts: 54 |
Quote Reply
Posted: 07-Nov-2009 at 10:08am |
|
Very Nice Poem on Anti-Terrorism. Thanks for sharing with us.
|
|
![]() |
|
smspot
Groupie
Joined: 12-Jun-2008 Location: Karachi Online Status: Offline Posts: 1813 |
Quote Reply
Posted: 16-Nov-2009 at 12:41pm |
|
Aisay Ghar mein Reh raha hon Daikh lay Be-Shak Koi.. . .
Jis k Darwazay ki Qismat mein Nahi Dastak Teri. |
|
![]() |
|
smspot
Groupie
Joined: 12-Jun-2008 Location: Karachi Online Status: Offline Posts: 1813 |
Quote Reply
Posted: 16-Nov-2009 at 12:41pm |
|
~Nahi Hai MOHSIN ko tUm se shikwa tmhari Aisi sitamgeri ka
k tUm ko daras-e- wafa mila hai udaas rehna udaas Rakhna~ |
|
![]() |
|
smspot
Groupie
Joined: 12-Jun-2008 Location: Karachi Online Status: Offline Posts: 1813 |
Quote Reply
Posted: 16-Nov-2009 at 12:41pm |
|
Usay mere marny
ki khabar na dena <==MOHSIN==> k agar wo ro para to ye dil phir se Dhark uthay ga. |
|
![]() |
|
Sam33r
Active Member
Joined: 14-Nov-2009 Location: Hyderabad Online Status: Offline Posts: 288 |
Quote Reply
Posted: 02-Dec-2009 at 5:08pm |
|
Udaasiyon ki shaam aur yaadon ka samaan Apni palkon peh sitarey hargiz na laayein gey |
|
![]() |
|
Post Reply
|
|
| |
| Forum Jump | Forum Permissions ![]() You cannot post new topics in this forum You cannot reply to topics in this forum You cannot delete your posts in this forum You cannot edit your posts in this forum You cannot create polls in this forum You cannot vote in polls in this forum |